ملک اشرف : اوریامقبول جان کی درخواست ضمانت پر سماعت, ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری، ریکارڈ طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ جن دفعات پر درخواست گزار کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اُن دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا۔ درخواست گزار نے کوئی سائبر دہشت گردی نہیں کی اور نہ سائبر ایکٹ کے تحت اُن کیخلاف مقدمہ قابل پیش رفت ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ماتحت عدالت نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت مسترد کی اور تمام صورتحال کو نظر انداز کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔