مولانا فضل الرحمن تین روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے

5 Sep, 2024 | 03:38 PM

ویب ڈیسک: جمعیت علماء  اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن لاہور کے تین روزہ دورے پر آج شام لاہور پہنچیں گے۔ 

 ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیزکے مطابق مولانافضل الرحمن کی آمد سے قبل جے یو آئی کے رہنما لاہور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جن میں  مرکزی سرپرست مولانا خواجہ خلیل احمد ودیگر بھی شامل ہیں، مولانا فضل الرحمن گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کل شام مینار پاکستان بھی جائیں گے۔ 

 ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق  کوئٹہ،بدین اور سجاول سمیت ملک کے مختلف اضلاع  سےقافلے ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہور روانہ ہوگئے ہیں،  گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس میں ملک کے معروف علماء کرام سمیت سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گے۔ 

 گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس میں مفتی محمد تقی عثمانی، قاری حنیف جالندھری،علامہ ساجدمیر، لیاقت بلوچ اوردیگررہنما شرکت کریں گے،  پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ودیگر سیاسی جماعتوں کے راہنما بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 ترجمان جے یو آئی پنجاب  حافظ غضنفر عزیزکے مطابق  گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس 7 ستمبر بروز ہفتہ مینار پاکستان میں منعقد کی جائے گی جس کے لیے جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام لاہور میں شاہدرہ، بابو صابو، فیروزپور روڈ، بتی چوک اور مانگا منڈی پر دعوتی کیمپس لگ گئے ہیں۔ 
 

مزیدخبریں