سٹی 42 : شہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کی ترسیل و نمائش کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیفنس میں اسلحہ کی سرعام نمائش کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان سے رائفل برآمد ہوئی، ملزمان ڈیفنس مارکیٹ میں سر عام موٹرسائیکل پر اسلحہ لہرا رہے تھے ۔ اس کے علاوہ اسلام پورہ کے علاقے چوہنگ سے بھی 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے پستول اور رائفل برآمد ہوئی، گرفتار ملزم شہزاد نے ایلیٹ پولیس سے مشابہ یونیفارم پہن رکھا تھا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزیدقانونی کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس سی، چوہنگ، چوکی اکرم پارک کے حوالے کر دیاگیا ہے ۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش و ترسیل پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے ۔