سعید احمد: پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت پہلے مرحلے میں 7226 اسامیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ تمام 7ریلوے ڈویژنوں میں اسامیوں کے خاتمے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
سب سے زیادہ لاہور ریلوے ڈویژن کی 1492 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔ لاہور ڈویژن میں ٹیلی کام شعبے کی 22، شعبہ مکینیکل کی 658، شعبہ الیکٹریکل کی 265 اور شعبہ سول کی 444 اسامیاں شامل ہیں۔
یہ اقدام ریلوے کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری لانے اور غیر ضروری بھرتیوں کی کمی کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔