ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر اگست میں کتنے ای چالان ہوئے؟ رپورٹ جاری

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر اگست میں کتنے ای چالان ہوئے؟ رپورٹ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر اگست میں سیٹ بیلٹ پر13ہزار655وائیلٹرز کو ای چالان ٹکٹس جاری ،لین لائن ،سٹاپ لائن،زیبراکراسنگ کی 71ہزار111خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے گئے ۔

آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے قوانین کیخلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں ۔سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 12 ہزار 700 خلاف ورزیوں پر چالان کئے گئے۔ لین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ کی 71 ہزار 111 خلاف ورزیوں پر ای چالان ہوئے ۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 3 ہزار 40 شہریوں کو ای چالان جاری کئے گئے۔عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی 19 اقسام کی خلاف ورزیوں پر ای چالان گھروں میں بھجوائے جارہے ہیں۔آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے،بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہورہا ہے۔۔خلاف ورزی نوٹ ہونے پر وائیلٹرز کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج مطلع کیا جاتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer