محکمہ قانون نے متعدد لاء افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے

5 Sep, 2024 | 02:45 PM

قیصر کھوکھر: محکمہ قانون نے متعدد لاء افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے.

 ڈسٹرکٹ اٹارنی گوجرانوالہ محمد اعظم کو سروسز ٹربیونل لاہور تعینات کر دیا گیا  جبکہ عاصم گلزار کو ڈسٹرکٹ اٹارنی گوجرانوالہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔محمد عابد کو محکمہ خزانہ میں تعینات ، عامر ظہور کو سینئر لاء افسر کے طور پر ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس لاہور میں تعینات  اور  اسد رضا کو ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سرگودھا میں تعینات کیا گیا ہے۔

راجہ سلیم اللہ خان ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اوورسیز پاکستانی کمیشن میں تعینات،  اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی ذوالفقار علی اسلم ایڈمن ونگ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات جبکہ محمد عمر حیات کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری آفس تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ساجد شریف کو اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے طور پر کمشنر آفس لاہور  جبکہ محمد آصف حسین کو اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے طور پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔
 
 

مزیدخبریں