ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملاقاتوں پر پابندی کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ملاقاتوں پر پابندی کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل انتظامیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کو نہ ملنے دینے کے معاملے پر سماعت کی۔

 عدالت نے جیل انتظامیہ کی 18 جولائی کے عدالتی حکم پر نظر ثانی کی متفرق درخواست اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت  کی درخواست کو 13 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

 عدالت نے جیل انتظامیہ کی نظر ثانی کی درخواست کو توہین عدالت کے مرکزی کیس کے ساتھ یکجا کر دیا۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے سٹیٹ کونسل عمر چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی اور جیل انتظامہ کےد رمیان طے شدہ ایس او پیز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

 جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرتے ہوئے متفرق درخواست پر نوٹس جاری کیا اور کیس کی سماعت تیرہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور جیل انتظامیہ کے درمیان طے ہونے والے ایس او پیز کا ریکارڈ وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔
 

Ansa Awais

Content Writer