ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیرہیلمٹ، لائسنس موٹرسائیکل سواروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع، ڈبل جرمانہ ہوگا

بغیرہیلمٹ، لائسنس موٹرسائیکل سواروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع، ڈبل جرمانہ ہوگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : موٹرسائیکل سوال ہوشیار، بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف سی ٹی او لاہور نے کریک ڈاؤن بڑھانے کا حکم دیدیا گیا ہے.
ایک بار پھر سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس حوالے سے مال روڈ، کینال روڈ،جیل روڈ، سمیت تمام اہم شاہراہوں پر خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔
کاہنہ، نشتر، رائے ونڈ روڈ و دیگر مضافاتی شاہراہوں پر بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے حکم جاری کیا ہے کہ خلاف ورزی پر وائیلیٹر کا لائسنس بھی چیک کیا جائے اور نہ ہونے پر ڈبل جرمانہ کیا جائے۔ شہر بھر میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹرسائیکل چلاتا نظر نہ آئے۔ 
عمارہ اطہر نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل نظر آنے پر متعلقہ بیٹ آفیسر، سیکٹر انچارج کےخلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت اثرات ملے ہیں اور ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر معمولی لوڈ میں کمی دیکھنے میں آئی۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا ہے کہ 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئندہے تاہم اس حوالے سے مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔ رواں سال کے دوران 40 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی۔ بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو ہزار روپے جرمانہ ہے۔

Ansa Awais

Content Writer