عابد چوہدری: امیربالاج قتل کیس کےملزم طیفی بٹ کےبہنوئی کاقتل،پولیس نےجائےوقوعہ اورملحقہ علاقوں کی جیو فینسنگ مکمل کرلی۔
پولیس کے مطابق جیوفینسنگ مکمل کرکےمشتبہ کالزکوشارٹ لسٹ کیاجارہاہے،مدعی مقدمہ اورعینی شاہدمقتول کی اہلیہ کابیان ریکارڈکرنےکیلئےرابطہ کیاگیا تاہم تفتیشی ٹیمیں مقتول جاویدبٹ کی اہلیہ کابیان ریکارڈنہ کر سکیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نامزدملزمان وقوعہ کےبعدتاحال منظرعام سےغائب ہیں، شوٹرزکےخاکےبنانےکیلئےعینی شاہدکاتفصیلی بیان ضروری ہے ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی ملزم گرفتار ہوا نہ ملزمان نے ضمانتیں کروائیں۔