پنجاب بھر کے 8000آفٹرنون سکولز کو بند نہ کرنے کا فیصلہ

5 Sep, 2024 | 12:42 PM

جنید ریاض: پنجاب حکومت نے 8000 آفٹرنون سکولز کی بندش کے خطرے کو ختم کرتے ہوئے انہیں ایک سال کی توسیع دے دی ۔

 پرائمری سے مڈل اپگریڈ ہونے والے آفٹرنون سکولوں کیلئے 8.5 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

مہنگائی کے باوجود سکول ہیڈز اور ٹیچرز کی سابقہ تنخواہوں پر معاہدے کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سکول ہیڈز کو ماہانہ 15,000 روپے اور ٹیچرز کو ماہانہ 10,000 روپے ملیں گے۔ پنجاب بھر میں آفٹرنون سکولز میں 16,000 سے زائد اساتذہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ لاہور میں آفٹرنون سکولز کی تعداد 108  اور 10,000 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔

 صوبے بھر میں آفٹرنون سکولز میں مجموعی طور پر 1.25 لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آفٹرنون سکولز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
 

 
 
 
 

مزیدخبریں