ویب ڈیسک: مرغی کا گوشت گزشتہ 2روز سستا ہونے کے بعد دوبارہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے گوشت کی قیمت میں فی کلو 10 روپے اضافہ ہوگیا ہے.
مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 10 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 562 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 7روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ 2دنوں میں مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 22 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
گزشتہ کئی دنوں سے انڈوں کی قیمت 301 روپے کی سطح پر برقرار تھی لیکن اس میں 1روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈوں کی قیمت 302 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔