جنید ریاض : پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ و ملازمین کو اپ گریڈیشن دینے کا فیصلہ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کا ریکارڈ مانگ لیا۔
پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ و ملازمین کو اپ گریڈیشن دینے کا فیصلہ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ماتحت سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کی پوسٹیں اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔چھ مختلف کیٹگریز کے اساتذہ کی پوسٹیں اپ گریڈ کیجائیں گی۔فلم پروجیکشنٹ، لیب انچارج، قاری ٹیچر، افس کلرک، لیب اسسٹنٹ اور خزانچی کی پوسٹیں شامل ہیں۔پوسٹوں کی آپ گریڈیشن کیلئے باقاعدہ کابینہ سے منظوری لیجائے گی۔عرصہ دراز سے ان کیڈرز کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن نہیں ہوئی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا۔