مرغی کے گوشت سے زہرآلود ہونے سے کیسے بچیں؟

5 Sep, 2024 | 11:23 AM

ویب ڈیسک: چکن اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور، مقبول اور کھائی جانے والی غذاؤں میں سے ایک ہے لیکن یہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

 اس لیے اگر چکن ٹھیک سے نہیں پکایا گیا ہے یا اگر کچے چکن یا اس کے جوس سے دیگر کھانے یا مشروبات کو آلودہ کرتے ہیں تو ہم فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

 ماہرین نے اس  حوالے سے چند ایک احتیاطی تدابیر بتائی ہیں جنہیں اپنا کر ایسے کسی بھی مسئلے سے بچا جاسکتا ہے۔ جیسے ہر قسم کا کھانا تیار کرنے سے پہلے اور اس کی تیاری کے دوران کئی بار ہمیشہ اپنے ہاتھ دھونا چاہیئے خاص طور پر اگر کچے اور پکے ہوئے کھانے ایک ہی وقت میں سامنے ہوں۔ اسی طرح آلودگی سے بچنے کے لیے چکن اور دیگر کچے کھانوں کو سنبھالتے وقت مختلف آلات اور برتن استعمال کریں۔

 اس کے ساتھ ساتھ چکن کو اچھی طرح پکائیں۔ چکن کو ہڈیوں اور جوڑوں کے اندر یا اس کے قریب گلابی رنگ سے پاک ہونا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس ایک کھانے سے بچا ہوا چکن ہے اور آپ اسے دوسرے کھانے میں کھانا چاہتے ہیں تو اسے دوبارہ گرم کریں۔
 

مزیدخبریں