ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لیبیا کے حریف گروپس کے درمیان مفاہمت میں پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں میں 24 گھنٹے کے دو مرتبہ کمی ہوگئی ہے۔

 تازہ اعداد و شمار کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 72.86 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 69.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمد کے تنازع کے باعث معطلی کا مسئلہ حل ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی اور خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اب قیمت میں مزید کمی آئی ہے۔

  لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر 28 سینٹس فی بیرل پر آگئی تھی۔