عابد چوہدری: جوڑے پل میں سوتیلے بھائی نے سابق ایس ایچ او لہاری شاہد اصغر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
پولیس کے مطابق ملزم علی نے مقتول کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ملزم علی پولیس آفیسر کا سوتیلا بھائی ہے۔
ملزم کے سیکیورٹی گارڈز مقتول کے بیٹے کو تنگ کرتے تھے جس پر مقتول نے احتجاج کیا۔ منع کرنے پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔