ڈولفن سکواڈ کی کارروائی, 3 مطلوب ملزمان گرفتار

5 Sep, 2024 | 09:03 AM

فاران یامین:  ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے  چوری اور ڈکیتی کے 3 اے کیٹگری کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

  ڈولفن سکواڈ نے لاہور کے مختلف علاقوں میں ہاٹ سپاٹ اور کرائم پاکٹس پر سنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ جاری رکھی ہے، ڈولفن سکواڈ نے نواں کوٹ، رائیونڈ، اور ملت پارک سے 3مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ ملزمان مختلف گینگز کے سرغنہ ہیں، جن کے خلاف وقار (41)، زاہد (28)، اور چاند (16) سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے نواں کوٹ، رائیونڈ، اور ملت پارک پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔  

  

مزیدخبریں