گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

5 Sep, 2024 | 08:34 AM

مائدہ وحید: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر  لاہور میں ایک بارپھرسےگرمی بڑھنےلگی، محکمہ موسمیات ک مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ یا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ   درجہ حرارت33ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔  فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ فضا میں آلودگی کی مجموعی شرح159ریکارڈ کی گئی ہے، سید مراتب علی روڈ165اور یوایس قونصلیٹ میں شرح157ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، کوہستان، سوات، بنوں، کرک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ میر پور خا ص، عمر کوٹ، مٹھی اورتھر پارکر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔  کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزیدخبریں