پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر

5 Sep, 2024 | 12:12 AM

 ویب ڈیسک :پارلیمنٹ کا  مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ۔ اس اجلاس  سے متعلق ایڈوائس  وزیر اعظم  نے بھجوائی تھی ۔
 ذرائع کے مطابق وزیر پارلیمانی  امور اعظم  نذیر تارڑ اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  اگلے ہفتے تک موخر کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی ۔ 

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس اجلاس میں کئی  بلز  قانون  سازی کے لیے پیش ہونے تھے  یہ ایسے بلز تھے جو سینٹ اور قومی اسمبلی سے الگ الگ منظور نہیں کیے جاسکتے تھے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موخر کرنے کے فیصلے   کے حوالے سے ایوان صدر کو بھی آگاہ کردیاگیا ۔ 

مزیدخبریں