پاکستان مین یاماہا موٹر سائیکل بنانےوالی کمپنی یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے اپنے کئی ماڈلز کی قیمتوں میں ہوشربا اغافہ کر دیا ہے۔ اضافہ آج بدھ چھ ستمبر سے نافذ العمل ہو گا۔
یاماہا کمپنی کے اعلان کے مطابق یاماہا وائی بی 125 زیڈ (سرخ / سیاہ) کی قیمت ٹیکس کے بغیر 335593 روپے ہے، اس بائیک پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس 60406 روپے ہے، ٹیکس سمیت موٹر بائیک کی ریٹیل قیمت 396000 ہو گئی ہے۔
یاماہا کے ماڈل 125 زیڈ ڈی ایکس (سرخ، سیاہ، گرے) کی ٹیکس کے بغیر قیمت 358898 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس ماڈل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس 64601 روپے ہے، ٹیکس سمیت موٹر بائیک کی قیمت 423500 روپے ہو گئی ہے۔
یاماہا کے ماڈل وائی بی آر 125 (سرخ، نیلی، سیاہ) کی نئی قیمت 369067 روپے، 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی مالیت 66423 روپے، ٹیکس ادائیگی کے بعد موٹر بائیک کی ریٹیل قیمت 435500 روپے ہو گئی ہے۔
یاماہا کے ماڈل وائی بی آر 125 جی کی قیمت بڑھ کر 383898 روپے ہو گئی ہے، اس ماڈل پر جنرل سیلز ٹیکس 69101 روپے ادا کرنے کے بعد موٹر بائیک کی قیمت 453000 ہو گئی ہے۔ یاماہا کے ماڈل وائی بی آر جی (بلیک) کی قیمت 386440 روپے ہو گئی ہے۔ 18 فیصد سیلز ٹیکس 69559 روپے ادائیگی کے بعد موٹر بائیک کی ریٹیل قیمت 456000 روپے ہو گئی ہے۔
یاماہا کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پرانی اور نئی قیمت میں فرق
کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق یاماہا YB125Z کی قیمت میں 15500 روپے، یاماہا YB125Z-DX کی قیمت میں بھی 15500 روپے اضافہ ہوا اور یاماہا YBR125 کی قیمت میں بھی 16500 روپے اضافہ کیا گیا جبکہ یاماہا Matt Dark Gray/Matt Orange) YBR125G سترہ ہزار روپے مہنگی ہوگئی۔