سٹی42: سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف کے سینئیر رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ اس مرتبہ انہیں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ و تھانہ رمنا مدعیت میں مقدمہ درج ہے
دہشتگردی سمیت 11 دفعات مقدمے میں شامل ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کا تھانہ کےروزنامچہ مین اندراج کر دیا گیا ہے۔
اٹھارہ مارچ جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی کو مقدمہ کی ایف آئی آر میں شامل نامعلوم افراد میں سے ایک قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔