پنجاب حکومت کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع

5 Sep, 2023 | 06:54 PM

ملک اشرف:  چینی کی قمیتوں میں اضافہ کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ  میں  چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہو ئی ۔عدالت نے پنجاب حکومت کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی ۔ 

عدالت نے کین کمشنر کو چینی کی قمیت مقرر کرنے  بارے حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی ۔  پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع ،عدالت نے وفاقی کو جواب جمع کروانے کے مہلت دے دی ۔جسٹس انوار حسین کی کیس مزید سماعت کےلئے دو رکنی بینچ کو سفارش  کرد ی اور  فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔ 

جسٹس انوار حسین نے ایس ڈبلیو، آدم شوگر  ملز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سمعیہ خالد ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔ درخواست گزاروں نے پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹفکیشن کو چیلنج کررکھا ہے۔ 

 درخواست گزار نے مو قف پیش کیا کہ ہمارا مؤقف سنے بغیر کین کمشنر نے چینی کی قمیتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ،استدعا  میں مزید کہا گیا کہ عدالت چینی  کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹفکیشن کو کالعدم قرار دے ۔درخواستگزاروں نے 31 جولائی 2023 کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ 

مزیدخبریں