ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی اہمیت پر تبادلہ خیال

 محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی اہمیت پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محسن الملک : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی لاہور میں ملاقات ہوئی۔ 

ڈونلڈ بلوم کی امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کے ہمراہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات ہوئی۔ رہنماؤں نے امریکی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع، انسانی حقوق کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ملاقات میں مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی اہمیت اور جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر بلوم نے امریکہ پاکستان اقتصادی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔