حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی تقریبات ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

5 Sep, 2023 | 06:31 PM

وقاص احمد : حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی 3روزہ تقریبات ، ٹریفک اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، پولیس کے3300اور ٹریفک پولیس کے 1100وارڈنز تعینات کردیئے گئے۔
 حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے3 روزہ عرس کے موقع پر لاہور پولیس کے 3300 افسران و اہلکاروں جبکہ ٹریفک پولیس کے 1100 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔داتا دربا کی طرف آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے جب کے زائرین کو 3 مختلف جگہوں پر تلاشی کے ساتھ واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈکٹیٹر سے چیک کیا جارہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کے مطابق 3 روز تک 24 گھنٹے پولیس کے جوان ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔پولیس نے دربار کے اطراف چھتوں پر سنیپرز تعینات کئے ہیں جبکہ خواتین اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

مزیدخبریں