گھریلو جھگڑے پر خاتون نے بیٹے سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

5 Sep, 2023 | 05:09 PM

محمد یعقوب طاہر : گھریلو جھگڑے پر خاتون نے بیٹے سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق دنیاپور کے نواحی علاقے چوکی صوبے خاں میں گھریلو جھگڑے پر خاتون کا بیٹے سمیت اقدام خود کشی۔ خاتون نے 20  سالہ بیٹے ایوب سمیت چٹ ڈائن نہر میں چھلانگ لگادی۔  موقع پر موجود لوگوں نے خاتون شریفاں مائی اور اس کے بیٹے کو نکالا  لیکن بیٹا دم توڑ چکا تھا۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چھلانگ لگانے سے پہلے ماں نے اپنے اور بیٹے کے پاؤں رسی سے باندھے تھے۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ ماں بیٹے کا تعلق قریبی بستی نیو رند جادہ سے ہے ، ماں شریفاں مائی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دنیاپور منتقل کر دیا۔ لعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو دنیاپور منتقل کیا جائے گا۔ 

پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر بیٹے ایوب کی نعش کو قبضہ میں لے لیا۔ 

مزیدخبریں