ملک اشرف: سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی بازیابی کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزرا وقاص روف نے درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر تین صفحات کا تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد پرویز الہی کو کل عدالت میں پیش کریں۔ کمشنر اسلام آباد نے عدالت کے فیصلے کی حکم عدولی کی کوشش کی ہے۔، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم واضح تھا۔ کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد کل ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں۔