سٹی 42 : ڈالر کی اڑان جاری ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر1 روپے 46 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر پہلی بار 307روپے کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا ۔انٹربینک میں امریکی ڈالر پہلی بار 307 روپے 10 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 305.64 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ ماہرین کے مطابق بڑھتا درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی روپے کو لے ڈوبی اور اگست 2023 میں درآمدی بل 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تک جاپہنچا ہے ۔