ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر اسلام آباد کو چوہدری پرویز الہٰی کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کر لیا۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں سیشن جج اٹک اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی حکم کے مطابق پرویز الہٰی کو پیش کیا جائے ۔ کمشنر اسلام آباد نے ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل نہیں کی ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ نظر بندی کا حکم معطل ہو چکا ہے لہذا درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیےکی کوئی نیا حکم نہیں ہے ۔ 4 ستمبر کے حکم پر عمل درآمد کرانے کی بات کر رہے ہیں ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر ریاست پرویز الہٰی کو پیش کرنے سے گریزاں ہے۔عدالت نے کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں بدھ کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے پرویز الہٰی کو بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر اسلام آباد ، چوہدری پرویز الہٰی کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا
5 Sep, 2023 | 02:02 PM