ویب ڈیسک : پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی پروگرام کے بعد درآمدات اور برآمدات شروع ہونے سے ڈالر پر دباؤ بڑھا جب کہ جولائی میں کی گئیں بیرونی ادائیگیاں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنیں۔موقر قومی اخبار کے مطابق آئندہ ماہ سے ترسیلات زر موصول ہونا شروع ہوں گی جس کی وجہ سے امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے روپے کی قیمت ریکارڈ کمی آنے کے باعث ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔اس وقت انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 307 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 331 روپے ہے۔دوسری جانب پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے روپے کی قدر میں تیزی سے کمی پاکستان کے لئے بدترین طوفان قرار دیا جا چکا ہے۔