ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست خارج

 پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کی،دورانِ سماعت جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست غیر مؤثر نہیں ہو گئی؟

درخواست گزار نے کہا کہ اگر درخواست 6 سال پہلے لگ جاتی تو غیر مؤثر نہ ہوتی، ہمارے خدشات تو درست ثابت ہوئے، پرویز مشرف باہر گئے پھر واپس نہیں آئے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بس اب اللّٰہ پر چھوڑ دیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ بس اب تو اللّٰہ پر ہی چھوڑ رہے ہیں۔