مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال اشرف نے اپنی والدہ کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
بلال اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لفظ ’ماں‘ لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میری ماں میری دنیا لیکن سب کچھ رب کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے‘۔
اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ ’براہ کرم، میری ماں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ 16 اگست کو ڈائریکٹر احتشام الدین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا تھا کہ بلال اشرف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے جس کے بعد مداحوں نے اداکار کی والدہ کے انتقال کی خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔