ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا فیول ٹینک پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں پر آگرا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارے کا اضافی فیول ٹینک براہ راست 2 گاڑیوں پر گرا جس سے ان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ تیسری گاڑی بھی اس حادثے کے باعث متاثر ہوئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیارے نے پیر کی صبح انقرہ کے شمال مغرب کے علاقے سے ٹیک آف کیا تھا جہاں ایوی ایشن فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔