امریکی خاتون اوّل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

5 Sep, 2023 | 11:00 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی خاتون اوّل جِل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تاہم صدر جوبائیڈن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 72 سالہ جِل بائیڈن کو بیماری سے متعلق معمولی علامات ہیں اور اس دوران وہ گھر پر ہی رہیں گی۔

رپورٹس کے مطابق جِل بائیڈن کا گزشتہ سال بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 80 سالہ صدر جوبائیڈن کا پیر کی شام کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ ٹیسٹ منفی آیا، صدر کی مکمل نگرانی جاری رہے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران امریکا میں کورونا اور اس کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزیدخبریں