زبیر موتی والا اور عرفان اقبال نے آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بتادیں

5 Sep, 2023 | 10:07 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا اور ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتادیں۔ 

نجی ٹی وی  کے پروگرام  میں چیئرمین ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ کے مطابق آرمی چیف نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 25 ، 25 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، قطر اور کویت سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ لیں گے، کرپشن، اسمگلنگ، سوشل میڈیا اور بھتہ مافیا کے خلاف مختلف ٹاسک فورسز بنائیں گے۔ 

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے آرمی چیف نے کور کمانڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک لیٹر بھی ایرانی پیٹرول کراچی نہیں آنا چاہیے، امن و امان اور کرپشن کے خلاف ڈی جی رینجرز کو بھی آرڈر جاری کیے کہ آپ کھل کر اس حوالے سے کام کریں۔

زبیر موتی والا کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہم الیکشن کے خلاف نہیں، جب بھی ہوں گے ہم اُن کا انعقاد کریں گے۔

مزیدخبریں