دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا

5 Sep, 2023 | 09:55 AM

دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا جس کے بعد سیلابی علاقے میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق دریائے ستلج کے علاقے میں سیلاب کے باعث بند کیے گئے 63 اسکول کھول دیے گئے جس کے بعد سیلابی علاقے میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔

محکمہ تعلیم کا بتانا ہےکہ  یہ اسکول سیلابی صورتحال کی وجہ سے 20 اگست کو بند کیے گئے تھے، کھولے گئے اسکولوں میں پاکپتن کے 48 اور عارف والا کے 15سکول شامل ہیں۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول پر آنے کے بعد ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 30988 کیوسک اور اخراج 16866 کیوسک ہے۔

مزیدخبریں