ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہزاروں ہیرے جڑا 3 کلوگرام وزنی یادگاری سونے کا سکہ تیار

 ہزاروں ہیرے جڑا 3 کلوگرام وزنی یادگاری سونے کا سکہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: برطانوی کمپنی نے ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی پر ساڑھے تین کلوگرام سونے سے بنا سکہ بنایا ہے جس پر 6426 ہیرے جڑے ہیں اور اس کی قیمت دو کروڑ 30 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ پاکستانی روپوں میں یہ 7 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

باسکٹ بال سائز کا سکہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے قائم کیا ہے جو برطانوی راج میں سرگرم رہی۔  اگرچہ یہ کمپنی ختم ہوچکی ہے لیکن اس کے نام کو استعمال کرنے کا قانونی اجازت نامہ سنجے مہتا نامی شخص نے حاصل کئے کئے ہیں۔ تاہم اس یادگاری سکے کو حکومتی قانونی سکے کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔ سکے کا نام ’دی کراؤن‘ رکھا گیا ہے جسے سنجیومہتا اور اس کے ساتھی ماہرین نے تیار کیا ہے۔

یادگاری سونے کے سکے کا قطر9.6 انچ ہے جس ر 24 قیراط سونے کے ایک درجن سکے بھی لگے ہیں اور ان کے اوپر ہزاروں ہیرے لگائے ہیں۔ مرکزی سکے کا وزن دو پونڈ ہے جبکہ اطراف کے سونے کے ہرسکے کا وزن ایک اونس ہے جس پر ملکہ کی تصویر بھی کاڑھی گئی ہے۔

ہیروں کو برطانوی پرچم کی شکل میں سجایا گیا ہے جسے بھارت، برطانیہ، سنگاپور، جرمنی اور سری لنکا کے ڈیزائنر اور ماہرین نے دن رات کی محنت سے بنایا ہے۔ سنجے مہتا ہے نے اخباری نمائیندوں سے کہا کہ ملکہ ایلزبتھ دوم، ’کرہ ارض کی ملکہ‘ تھیں جن کی یاد میں یہ شاہکار تخلیق کیا گیا ہے۔