وزیراعظم نے سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے حوالے سے کل اہم اجلاس طلب کر لیا

5 Sep, 2023 | 12:03 AM

اویس کیانی: وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ  نے سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے حوالے سے کل اہم اجلاس طلب کر لیا  ہے، معاشی پلان  کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع کیے جارہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  نگراں وزیر اعظم  انوارالحق کاکڑ  کی زیرصدارت سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے اجلاس  میں  وزیر خزانہ ،وزیر صنعت و تجارت، وزیر منصوبہ بندی ،وزیر داخلہ، وفاقی سیکرٹریز، ڈی جی ایس آئی ایف سی اور معاون خصوصی جہانزیب شریک ہوں گے۔

  اجلاس میں ایس آئی ایف سی عملدرآمد سے متعلق جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی، وزارت کامرس کی جانب سے طے شدہ اہداف پر بریفنگ دی جائے گی  اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے وزارت داخلہ بھی اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔

مزیدخبریں