ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجری کا شکار سٹار کرکٹر محمد رضوان، شاہنواز دھانی سےمتعلق بڑی خبر

Latest Update on Rizwan and Dahani’s Injuries
کیپشن: Rizwan and Dahani’s Injuries
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ انجری کا شکار ہونے والے محمد رضوان اور شاہنواز دھانی کی صحت اب پہلے سے بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں  کیپنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے،سٹار کرکٹر میدان میں تکلیف میں نظر آئے لیکن وہ بلے سے شاندار مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے، محمد رضوان نے شاندار 71 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد رضوان کو ایم آر آئی کے لیے میچ کے فوراً بعد ہسپتال بھیجا گیا، میڈیکل رپورٹ کل موصول ہوگی،  ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے۔

دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے والے انجری کا شکار فاسٹ باؤلر   شاہنواز دھانی بھی تیزی سے صحت یاب ہو گئے ہیں،اگلے میچ میں شرکت کریں گے یا نہیں اس بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا مزید کہناتھا کہ محمد رضوان اور   شاہنواز دھانی کو اپنی فٹنس کے بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے جامع میڈیکل رپورٹس آنے تک انتظار کرنا پڑے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer