ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے پاک فوج سےمتعلق بیان پر صدرمملکت بھی بول پڑے

Arif Alvi President of Pakistan
کیپشن: ARIF ALVI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان اپنے بیان کی وضاحت خود کریں،آرمی چیف سمیت فوج کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا، صدرمملکت عارف علوی کہتے ہیں موجودہ حکومت سمیت تمام ادارے حب الوطن ہیں،فوج محب وطن ہے اور جان دیتی ہے،فوجی جوانوں اور افسران نے سیلاب میں بھی کام کیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں   پاک فوج کی سینیئر قیادت سے متعلق بیان دیا تھا جس پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا، صدرمملکت عارف علوی نے بھی اپنے ایک بیان میں عمران خان سے اپنے بیان کی وضاحت کرنے کا کہا۔

صدرمملکت کا کہناتھا کہ فوج محب وطن ہے، جان دیتی ہے، فوج نے سیلاب میں بھی کام کیا، آرمی چیف سمیت پوری فوج کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا، موجودہ حکومت سمیت سب ادارے محب وطن ہیں، عمران خان اپنے بیان کی خود وضاحت کریں کہ ان کے کہنے کا کیا مقصد تھا۔

پشاور میں صدر مملکت عارف علوی نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی اور کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے حالات بہتر ہوں گے، آئی ایم ایف کے بعد دیگر ادارے بھی آگے آئیں گے، مہنگائی زیادہ ہے، اس پر قابو پانا ہوگا،پس پردہ مفاہمت کیلئے کام کر رہا ہوں اور کوشش کر رہا ہوں کہ اسٹیک ہولڈرز میں غلط فہمیاں دور کروں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer