ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی سے دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے اہم خبر، حکومت پنجاب کا نیا فیصلہ

The Punjab government has decided to reduce the syllabus of the first to tenth grade schools by 20% for the current academic year.
کیپشن: 1 to 10th class
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے رواں تعلیمی سال کے لیے پہلی سے دسویں جماعت کے سکولوں کے نصاب میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے جاری تعلیمی سال کے تاخیر سے شروع ہونے کے پیش نظر پہلی جماعت سے میٹرک تک کے طلباء کے سکولوں کے نصاب کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کے اس فیصلے کا اساتذہ، طلباء اور ان کے والدین نے خیرمقدم کیا ہے والدین کا کہناتھا کہ مکمل نصاب سے طلباء پر زیادہ بوجھ پڑتا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نجی تعلیمی اداروں کے تمام معاملات بشمول ان کی فیس کے ڈھانچے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ پنجاب اسمبلی سے نجی تعلیمی اداروں  کی تشکیل کا مسودہ منظور ہوتے ہی قانون کے نفاذ کی توقع ہے۔

 
 

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer