وزیر اعلی پنجاب کا سیلاب متاثرین سے متعلق اہم بیان

5 Sep, 2022 | 08:51 PM

Imran Fayyaz

وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ فلڈ ریلیف فنڈ میں آنے والا ایک ایک روپیہ سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ ہو گا، فنڈ کی شفافیت کے لئے مانیٹرنگ کا موثر میکنزم تشکیل دیاگیاہے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فلڈ ریلیف فنڈ میں آنے والا ایک ایک روپیہ سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ ہو گا، حق دار کو اس کا پورا حق دیں گے۔ سیلاب زدگان ہمارے بھائی ہیں، مصیبت میں تنہانہیں چھوڑیں گے۔ امانہ گروپ کے چیئرمین عابد بٹ سےملاقات کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعلی فلڈ ریلیف کی رقم کو شفاف طریقے سے متاثرہ بہن بھائیوں کی بحالی پر صرف کیا جائے گا۔ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مخیر حضرات کا جذبہ قربانی قابل تحسین ہے۔

اس موقع پر امانہ گروپ کے چیئرمین عابد بٹ نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں 7 کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں- صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری سمیت پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم سیلاب زدگان کے لئے فیلڈ میں جا رہی ہے۔ وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے خصوصی فلٹریشن ہینڈ پمپ کی تنصیب پر غور کر رہے ہیں۔ اس موقع پر محمد یوسف، محمد پرویز اعوان، نجم مزاری، صوبائی مشیر عامر سعید راں،سابق صوبائی وزیر غلام عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں