مہنگے پٹرول کے ہاتھوں ستائے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری

5 Sep, 2022 | 06:56 PM

Imran Fayyaz

(عبداللہ معروف)لاہور ماڈل ٹاؤن کے رہائشی اسداللہ نے اپنی صلاحیتوں سے الیکٹرک سائیکل تیار لر لی۔ الیکٹرک سائیکل فل چارجنگ پر 50 کلومیٹر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

انسان کے اندر کچھ کر گزرنے کی تمنا ہو تو کوئی بھی مشکل اس کو روک نہیں سکتی یہ ثابت کیا ماڈل ٹاؤن کے رہائشی اسد اللہ نے  جنھوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مالی مشکلات کے باوجود الیکٹرک سائیکل تیار کر لی۔ الیکٹرک سائیکل فل چارجنگ پر 50 کلو میٹر کا سفر کر نے کی صلاحیت رکھتی اور 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دور سکتی ہے۔

اسد اللہ کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود میں نے 45 ہزار کے خرچے سے اس سائیکل کو تیار کیا ہے، میرا کوئی استاد نہیں صرف سوشل میڈیا سے وڈیوز دیکھ کر اس کو تیار کیا ہے۔

مزیدخبریں