ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی تعلیمی اداروں کو سکول کونسل بنانے کی ڈیڈ لائن

Private Schools council work still pending not Resolved
کیپشن: Private Schools council
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل تشکیل دینے کے لئے مزید ایک ہفتے کا وقت دے دیا گیا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران سکولوں کا دورہ کرکے محکمے کو رپورٹ بھجوائیں گے۔
 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل بنانے کے حوالے سے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔اتھارٹیز کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی سکولوں کا دورہ کریں تاکہ سکول کونسل تشکیل نہ دینے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران سکولوں کی فہرست مرتب کرکے محکمے کو بھجوائیں گے جس کے بعد سکولوں کو پہلے مرحلے میں وارننگ لیٹر جاری کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں بھاری جرمانہ یا سکول کوبند کردیئے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer