کوکنگ آئل اور گھی سے متعلق اہم خبر آ گئی  

5 Sep, 2022 | 04:46 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  اندرون ملک کھانے کے تیل و گھی کے بحران کا خدشہ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق اندرون ملک سیلاب کی وجہ سے اشیاء ضروریہ کی ترسیل متاثرہوئی ہے تو وہیں تیل گھی کے بحران کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ سندھ میں بالخصوص مورو، نوابشاہ سمیت دیگر راستے جبکہ سکھر سے بلوچستان راستہ بند ہونے کے باعث کھانے کےتیل گھی اور خوردنی تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔

  چیئرمین آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکر ایسوسی ایشن بختاور خان کا کہنا ہے کہ کھانے کے تیل سے لدے 800 سے 1000 ٹینکر قومی شاہراہوں پر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ڈرائیورز اور کلینرز بھی بے یارو مددگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک میں کھانے کے تیل گھی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

 بختاور خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے کے تیل کی سپلائی کی بحالی کے لئے متبادل اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے بحران سے بچا جاسکے۔

مزیدخبریں