پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ، عدالت سے بڑی خبر آگئی

5 Sep, 2022 | 04:38 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست پر وزارت پیٹرولیم ، اوگرا سمیت دیگر فریقین سے 13 ستمبر کو جواب طلب کرلیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار بھی طلب کرلیا۔
 جسٹس شاہد کریم نے متفرق درخواست پر سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم، پاکستان میں بڑھا دی گئیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی میکانزم بھی موجود نہیں، 15 روز بعد مزید قیمتیں بڑھا دی جائیں گی،  پیٹرولیم مصنوعات کے متعلق پہلے بھی درخواستیں دائر کیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سے کہا آپ آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے طریقے کار کے متعلق رپورٹ دیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کے لئےٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں۔ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی اورعام شہریوں کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہوجائےگا۔ استدعا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

مزیدخبریں