(ویب ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی غلامی،سامراج کوسلامی ہمارا مقدر بن گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم ٹوئٹ کرتے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے،ہنگامی بنیادوں پر12بلین ڈالرکی سرمایہ کاری چاہیے،قرضے مل نہیں رہے اور واپس کرنے کی صلاحیت نہیں، آئی ایم ایف کی غلامی،سامراج کوسلامی ہمارا مقدر بن گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہناتھا کہ ن لیگ جلسےکرےتوجائز،عمران جلسےکرے توناجائز ،آج دو مقدموں میں بری ہوگیا،5مقدمے جاری ہیں۔
آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہےہنگامی بنیادوں پر12بلین ڈالرکی سرمایہ کاری چاہیے۔قرضے مل نہیں رہے اور واپس کرنے کی صلاحیت نہیں۔IMF کی غلامی،سامراج کوسلامی ہمارا مقدر بن گیا ہے۔ن لیگ جلسےکرےتوجائز،عمران جلسےکرے توناجائز۔آج دو مقدموں میں بری ہوگیا،5مقدمے جاری ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 5, 2022