بادل پھر برسیں گے،محکمہ موسمیا ت نےنویدسنادی

5 Sep, 2022 | 02:54 PM

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیا ت نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی نوید سنا دی، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

  محکمہ موسمیا ت کے مطابق آج رات کے اوقات میں  گلگت بلتستان میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ے ،چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،اسلام آباد میں کل مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا میں دیر، سوات،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ،بونیر، باجوڑ ، مہمند، خیبر،پشاور،مردان، صوابی ، نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب میں خطہ پوٹھو ہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جھنگ اور فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ   بادل برسیں گے، کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزیدخبریں