ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے لمپی اسکن بیماری کی ویکسین کی سیڈ خریدنے کیلئے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔
وفاقی وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے لمپی سکن کے سیڈ کی فراہمی کے لئے درخواست کی گئی ہے۔بتایاگیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جو ویکسین بنائی جارہی ہے وہ بکریوں اور بھیڑوں کیلئے ہے اور یہ ویکسین بڑے جانوروں پر زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہو رہی۔
اقوام متحدہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کو سیڈ فراہم کرے تاکہ لمپی سکن کی بیماری پر قابو پانے کے لئے اس کے مطابق مؤثر ویکسین تیار کی جا سکے۔