ویب ڈیسک :پاکستانی اداکارہ ازکا ڈینیل تذلیل کے بعد روتے ہوئے شو چھوڑ کر چلی گئیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا جہاں انھیں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے ٹوئٹ میں بغیر شو کا نام لیے لکھا کہ میں نے شو چھوڑ دیا کیوں کہ بعض کامیڈین مذاق اور تذلیل میں واضح فرق نہیں سمجھ پاتے۔
ازکا ڈینیل کی ٹوئٹ کے مطابق، روتی ہوئی آنکھوں کے ساتھ مجھے ناظرین سے بھرا ہوا سیٹ چھوڑنا پڑا، مزاح لوگوں کو ہنسانے کے لیے ہوتا ہے نہ کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہوتا ہے۔