سٹی42:مہنگائی سے ستائے عوام مزید بوجھ سہنے کی سکت کھونے لگے۔ بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے ہر طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادپریشانی میں مبتلا ہیں۔اسی تناظر میں فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے بھاری بل کی درستی میں مشکلات ایک جان لے گئی، فیصل آباد کا محمد صدیق دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔فیسکو ملازمین کے مبینہ ناروا رویے نے مزدور کی جان لےلی۔محمد صدیق بجل کا بل ٹھیک کرانے طارق آباد سب ڈویژن آیاتھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قبل وزیر اعظم نےفیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف300 یونٹ تک بڑھادیا۔وزیر اعظم کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے احکامات جاری کردئیے گئےہیں۔ پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو خط بھی لکھ دیا۔خط میں لکھاگیا کہ ماہانہ201 سے 300 یونٹ تک کے نان پرویکٹڈ گھریلو صارفین کو ریلیف دیدیا گیا۔نان پرویکٹڈ صارفین سے اگست کے بلوں میں وصولی نہیں کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جو شہری فیول ایڈجسٹمنٹ چارج سمیت بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ ان کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔