شیخ رشید کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

5 Sep, 2022 | 12:36 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی اینٹی کرپشن طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے خلاف انکوائری ختم ہونے پر درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹادی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امجد رفیق نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  نازیہ حسین عدالت میں پیش ہوئی ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی انکوائری ڈراپ کردی گئی ہے۔ شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ اانکوائری ڈراپ ہونے پر درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔

 خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اینٹی کرپشن طلبی کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری، ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ اٹک میں ہاؤسنگ سوسائٹی کو 149 کنال اراضی 60 کروڑ میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا.

شیخ رشید کے  وکیل نے کہا کہ  ہاؤسنگ سوسائٹی سے تاحال ابھی تک مکمل رقم وصول نہیں کی ہے.بیعنانہ کی رقم لینے پر انٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔اینٹی کرپشن کی جانب سے بدنیتی پر مبنی انکوائری شروع کی گئی ہے. عدالت سے  استدعا ہے کہ اینٹی کرپشن کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے. مزید استدعا کی کہ اینٹی کرپشن کو شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں